مین ہول میں گر کر جاں بحق 2بیٹیاں، باپ آہوں سسکیوںکیساتھ سپرد خاک

Jun 07, 2022


رحیم یارخان(بیورورپورٹ ،کرائم رپورٹر)مین ہول میں گر کر جاں بحق 2بیٹیاں، باپ آہوں سسکیوں میں سپرد خاک ،تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوشتہ شب تھلی روڈ پر واقع زیرتعمیر میگاسیوریج لائن کے کھلے مین ہول میں لطیف آبادکارہائشی37سالہ محمدکلیم اپنے تین بچوں سمیت رات کے اندھیرے میں گرگیاتھا جس کے نتیجہ میں باپ محمدکلیم، دوبیٹیوں ہانی اور زینب سمیت دم توڑگیا تھا جن کی نماز جنازہ گزشتہ شب تھلی روڈ پر واقع مدرسہ کلیۃ اسلام میں ادا کردی گئی، باپ بیٹیوں کوآہوں اورسسکیوں میں رات گئے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔جبکہ ہسپتال میں زیرعلاج بیٹے مومن کی حالت بہتربیان کی جارہی ہے۔ دریں اثناء تھلی روڈ پر زیرتعمیر میگا سیوریج لائن کے مین ہول میں گرکر دو بچیوں سمیت تین افراد کی ہلاکتوں کے اندراج کیئے گئے مقدمہ میں 2ملزمان ایکسین ہائی وے حسنین مسلم زیدی اورمیونسپل آفیسر محمودعلی نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے 17جون تک عبوری ضمانتیں حاصل کرلیں۔اس درج مقدمہ کے دیگر5ملزمان افسران نے تاحال عبوری ضمانتوں کے لئے عدالت سے رجوع نہ کیا ہے، جبکہ 24گھنٹے گزرجانے کے باوجود پولیس تھانہ سٹی سی ڈویژن اس درج مقدمہ کے دیگر 5ملزمان افسران کو گرفتارکرنے میں ناکام رہی ہے۔ادھر سے ایم پی اے چوہدری آصف مجیدکی تھلی روڈسوئی گیس چوک پرمین ہول میں گرکرجاںبحق ہونے والے باپ اوردوبچوں کی رہائش گاہ گئے، خاندان کے سربراہ راناذوالفقارسے مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی۔ چوہدری آصف مجیدنے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کھلے مین ہولزپرانسانی جانوں کاضیاع ناقابل برداشت اورشہرکابڑاسانحہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہاکہ سانحہ کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے فیصلہ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف باقاعدہ مقدمہ کااندراج ہوچکاہے انہوں نے کہاکہ اس سانحہ میں جس جس محکمے کی نااہلی ثابت ہوئی انہیں کیفرکردارتک پہنچایاجائے  اس موقع پرچوہدری ظہوراحمدگوجر، ڈاکٹرعلی رضا، ملک ریاض احمداورمعززین علاقہ بھی موجودتھے۔

مزیدخبریں