ملتان‘ ٹبہ سلطان پور‘ وہاڑی‘ تلمبہ (سماجی رپورٹر‘ سپیشل رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی‘ جنرل رپورٹر‘ نامہ نگار) جماعت اہلِ سنت پاکستان صوبائی جمعیت علماء پاکستان کی مرکزی مجلس شوری کے رکن اور تحریک تحفظ ناموس رسالتؐ ملتان کے رہنما حافظ محمد ظفر قریشی حامدی نے اپنے اخباری بیان میں بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے اس بیان کی شدید مذمت کی جس میں اس نے ہمارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نازیبا الفاظ ادا کیے حافظ محمد ظفر قریشی نے ملکی سطح پر انڈیا کے خلاف اپنا ردعمل دیں انہوں نے مسلمانان پاکستان اور پاکستان کی دینی مذہبی سماجی اور سیاسی انجمن تاجران کی تاجر تنظیموں کے کہا کہ وہ بھی اپنے آقا سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے انڈیا کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں اور انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ انڈیا کے سفیر کو واپس بھارت بھیج کر دنیا کے مسلمانوں کو یہ باور کرایا جائے کہ ہم پاکستان میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے خاص محبت کرتے ہیں بیان کے آخر میں حافظ محمد ظفر قریشی نے ملتان کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ آج بروز منگل شام 5 بجے نواں شہر چوک میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں اور بی جے پی کی شدید مذمت میں مظاہرہ کیا جا رہا ہے اس میں شریک ہوکر محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ثبوت دیں۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری الحاج محمد اشرف قریشی نے سخت ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا یہودی ہندو صہیونی سامراجی قوتوں نے مسلمانوں کی مقدس ہستیوں کے خلاف سازش کے تحت گستاخانہ مہم شروع کر رکھی ہے ۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان صوبہ پنجاب کے امیر پیر سید خلیل الرحمٰن شاہ قادری، علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی، اور ناظم اطلاعات و نشریات صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی نے گزشتہ روز پر بی جے پی کی خاتون ترجمان نپور شرما کی جانب سے رحمت دوعالم ؐ اور ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی شان میں نازیبا کلمات اور قرآن مجید کا مذاق اڑانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انجمن تاجران ریلوے روڈ سدوحسام کے صدر میاں ظفر اقبال نے انڈیا مردہ آباد ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ گستاخی کی پرزورمذمت کرتے ہیں،ریلی میں شرکاء نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے اور انڈیا مردہ باد کے نعرے لگارہے تھے،اس موقع پر مظاہرین نے انڈیا کے وزیراعظم کا پتلہ نذر آتش کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ انڈیا سے تجارتی آمد رفت بند کی جائے اور انڈیا کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔ احتجاجی مظاہرہ میں مولانا ضیاء الباروی،طاہر قریشی،وحید بھٹی،طاہر قریشی،ایوب بھٹی ودیگر تاجر رہنما شریک تھے۔جمعیت علماء پاکستان (نورانی) جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل نے گستاخی کی مذمت کی۔انہوں نے انڈیا پولیس کی بھی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ انڈیا پولیس ملعونہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے فوری گرفتار کرے ۔مزید یہ کہ آج 5 بجے چوک گھنٹہ گھر پر سنی تنظیمات کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔جس سے علامہ فاروق خان سعیدی،محمد ایوب مغل، مولانا مطیع الرسول سعیدی، پروفیسر سلیم اشرف،مرزا ارشد قادری،راو عارف رضوی،قاضی بشیر گولڑوی،ڈاکٹر ارشد بلوچ علامہ طارق ہاشمی و دیگر خطاب کریں گے۔ ٹبہ سلطانپور میںپی ٹی آئی چک نمبر 330ڈبلیوبی کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات چوہدری عرفان بدرجٹ عابد حسین جٹ چوہدری عباس زرگر راجہ راشد کیانی راجہ شکیل کیانی حافظ عرفان جٹ ودیگرنے کہاہے کہ دہشتگردملک بھارت نے اپنی غلیظ حرکات سے ہمیشہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیاہے۔ وہاڑی میںانڈیا کا مودی سلام دشمنی میں اندھا ہو گیا ہے اس کو لگام ڈالنے کیلئے مسلم دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا ان خیالات کا اظہار قاری محمد یعقوب فریدی مہتمم مدرسہ جامعہ غوثیہ فریدیہ مظہر العلوم 35WBوہاڑی میں علماء مشائخ اہل سنت کے اجلاس میں کیا اجلاس میں مفتی مھد ی حسن علامہ عبدالرشیداویسی حافظ شبیر احمد حافظ امانت علی پیرصوفی منیر احمد شکوری حافظ محمد احمد فریدی حافظ اعجاز احمد قاری عبد الوحید نے خصوصی شرکت کی۔ پریس کلب رجسٹرڈ تلمبہ کے ہنگامی اجلاس میں ممبران نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا حکومت پاکستان انڈیا کے سفیر کو طلب کر کے احتجاجی و مذمتی مراسلہ جاری کرے اور ملعون نو پور شرما کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزائے دی جائے. پریس کلب کے ممبران نے امت مسلمہ سے بھرپور اپیل کی ہے کہ پوری دنیا انڈیا کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے ۔
گستاخی
مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی سازش بھارتی سفیر کو ملک بدر کیا جائے
Jun 07, 2022