ملتان(خصوصی رپورٹر) فوڈ اتھارٹی نے ملتان میں خوراک پر غلط لیبلنگ کرنے، صفائی کے ناقص انتظامات پر اسلام نگر میں بیکری کو 50 ہزار چوک شہباز میں ریسٹورنٹ کو خون آلود فریزر میں خوراک سٹور کرنے پر 20 ہزار خانیوال میں کلر اینڈ کیمیکل سٹور کو ایکسپائرڈ اور ممنوعہ فلیورز فروخت کرنے پر 16 ہزار وہاڑی میں خوراک میں کھلے کیمیکل کی ملاوٹ پر بیکری کو 15 ہزار لودھراں میں پل محمدی والا کہروڑ پکا میں ملک شاپ کو غیر معیاری دودھ بیچنے پر 12 ہزار جرمانہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کا کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کو ملاوٹ اور جعلسازی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔
فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں‘ مختلف فوڈز پوانٹس کو جرمانے
Jun 07, 2022