لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی ہےجس میں ضمنی الیکشن مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق ہواہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کی خدمت کے سفر میں دونوں جماعتیں ایک ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے کوشش ہوگی پر سطح پر ساتھ لیکر چلیں جبکہ ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔آصف زرداری نے وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر حمزہ شہباز کو مبارکباد بھی دی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور ورکنگ ریلیشن شپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے عمران خان کا مل کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق ہوا۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے ہمراہ صوبائی وزراء عطا تارڑ ملک احمد علی، خواجہ سلمان رفیق، عمران گورایہ بھی موجود ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق صدر کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شرجیل میمن، ڈاکٹر عاصم حسین، صوبائی وزراء سید علی حیدر گیلانی اور سید حسن مرتضی بھی شریک تھے۔
آصف زرداری اور حمزہ شہباز کی ملاقات:کیا طے پایا؟
Jun 07, 2022 | 16:54