وزیر اعظم کی سیکیورٹی پر مامور گاڑیوں میں پچاس فیصد کمی :سوشل میڈیا صارفین نالاں

Jun 07, 2022 | 19:43

وزیراعظم شہباز شریف نے رضاکارانہ طور پر اپنی سکیورٹی پر مامور گاڑیوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ ٹوئیٹر پر  پاکستان مسلم لیگ ن کے آفیشل اکاونٹ سے ٹویٹ کی گئی کہ وزیر اعظم نے  بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سیکیورٹی پر مامور گاڑیوں میں پچاس فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔وفاقی وزرا کو بھی مہیا سکیورٹی گاڑیوں میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ ہوا  ہے۔اس سے پہلےکابینہ نے وزرا اور سرکاری ملازمین کے پیٹرول میں 40 فیصد کٹوتی کی منظوری دی تھی۔لیکن سوشل میڈیا صارفین اس اقدام پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں ۔کئی صارفین نے لکھا کہ عوام پر مہنگائی کے بم گرا کر ایسی بچتوں سے کوئی خاطر خواہ افاقہ نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں