لاہو ر (کامرس رپورٹر )پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2022-23کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے63ویں اجلاس میں مختلف ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی3 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 6 ارب82کروڑ66لاکھ 22ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ علی سرفراز حسین نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں پرانی پی اینڈ ڈی بلڈنگ، لاہور کی دوبارہ تعمیر کے لئے 5ارب 80کروڑ روپے، لودھراں میں کہروڑ پکا - میلسی روڈ کی چوڑائی / بہتری (کہروڑ پکا تا ڈسٹرکٹ باؤنڈری) لمبائی = 13.20 (ترمیمی) کے لئے 48 کروڑ 82لاکھ 45ہزار روپے اور راوی روڈ، لاہور میں فاریسٹ کمپلیکس کی تعمیر (ترمیمی) کے لئے 54کروڑ 36لاکھ 77ہزار روپے شامل ہیں۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ سہیل انور سمیت محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔