کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز منگل کوکاروبار حصص میں تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس255 پوائنٹس بڑھ گیا اور انڈیکس41900کی سطح کو عبور کرگیا۔کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں37ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کاروباری حجم گزشتہ روز پیر کی نسبت 65.88فیصد زائد رہا۔ منگل کو کاروبار کا آغازمنفی زون میں ہوا لیکن بعد ازاں سرمایہ کاروں ن کی جانب سے ٹیلی کام، پیٹرولیم، ریفائنری، پاور، سیمنٹ اوردیگر سرگرم سیکٹرز کے شیئرزمیں نمایاں خریداری دیکھی گئی جس کی وجہ سے انڈیکس ایک موقع پر42000کی سطح کو عبور کرتا ہوا42026پوائنٹس تک پہنچ گیا اورخریداری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 41700، 41800اور41900پوائنٹس کی 3بالائی ھد عبور کر گیا لیکن بعد ازاں ریفائنری،پیٹرولیم،آئل اور گیس سیکٹر میں سرمایہ کاروں نے منافع کے حصول کیلئے شیئرز کی فروخت کئے جس سے تیزی کی شدت میں کمی آئی تاہم کاروبار مثبت زون میں ہی رہا۔