غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونیوالے 8افغان کراچی سے گرفتار

کراچی(این این آئی)غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے 8افغان باشندوں کو کراچی سے گرفتار کر کے ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس نے لنک روڈ مچھر کالونی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 8 افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ افغان باشندے ہیں جو غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے ہیں۔ایس ایس پی سہراب گوٹھ چوہدری سہیل فیض کے مطابق گرفتار ملزمان کے نام سلیم، امان اللہ، جہانگیر، جمعہ دین، رفیق، نوید، سعید امان اور سہیل ہیں جن کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ گشت پر مامور پولیس موبائل نے مشتبہ جان کر افغان باشندوں کو روکا تھا تاہم پوچھ گچھ کے دوران وہ اپنی رہائش کا پتہ نہ بتا سکے۔چوہدری سہیل فیض کے مطابق ملزمان نے بتایا ہے کہ وہ افغان بارڈر کراس کرکے پاکستان میں داخل ہوئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...