اسلام آباد (نا مہ نگار) اسلامی نظریہ کونسل نے کہا ہے کہ9مئی کو جو کچھ ہوا وہ ملکی تاریخ کا سیاہ باب ہے، پرتشدد واقعات قابل مذمت ہیں۔چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل ڈاکٹرقبلہ ایازکی زیرصدارت اجلاس میں شرکا نے کہا کہ مسلح افواج قوم کا فخراور فوجی تنصیبات ملکی دفاع کی ضامن ہیں۔اسلامی نظریہ کونسل کے اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ شہدا کی یادگاروں کی عزت وتوقیرقومی فریضہ ہے، پوری قوم نے فوجی تنصیبات، شہدا یادگاروں پرحملوں کی مذمت کی۔