مزید تین رہنما ترین گروپ میں شامل، پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو لانے کیلئے کمیٹی قائم

لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی کے سابق رہنما ہاشم ڈوگر گروپ کے تین ارکان نے جہانگیر ترین کے گروپ میں شمولیت اختیار کر لی۔سابق رکن صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال، مامون تارڑ اور رائے اسلم نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور ہاشم ڈوگر، مراد راس گروپ کو خیرآباد کہہ کر جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ملاقات کے موقع پر راجہ یاور کمال، مامون تارڑ اور رائے اسلم نے جہانگیر ترین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں جہانگیر ترین نے اپنے گروپ کو مضبوط بنانے اور نئے لوگ شامل کرنے کیلئے کوششیں تیز کر دیں۔تحریک انصاف چھوڑنے اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے رابطوں میں تیزی لانے کیلئے جہانگیر ترین نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، جس میں عون چودھری، سردار تنویر الیاس اور اسحاق خاکوانی شامل ہیں، کمیٹی ارکان سیاسی رہنماؤں کو ترین گروپ میں شامل ہونے کی دعوت دیں گے۔ترین گروپ نے خیبرپی کے سے پرویز خٹک سمیت دیگر شخصیات کو شامل کرنے کیلئے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے، فواد چودھری اور فردوس عاشق اعوان پہلے سے ہی رابطے میں ہیں، سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان گروپ کے ارکان بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کر چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...