لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے نے مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر لیا۔ مونس الٰہی نے بطور وفاقی وزیر آبی ذخائر کے منصوبوں میں اربوں کی کرپشن کی۔ مونس الٰہی نے کروڑوں روپے رشوت کی مد میں وصول کئے، منی لانڈرنگ کی۔ مونس الٰہی نے فرنٹ مین کے ذریعے اپنی فیملی، دیگر ملزمان کے اکاؤنٹس میں رقوم جمع کرائیں۔