اورنج لائن منصوبے سے پاک چین دوستی مضبوط ہوئی ہے:ابراہیم مراد

Jun 07, 2023

 لاہور(خبرنگار)نگراں وزیر بلدیات ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین شہر کا کلچر بدل رہی ہے، شہری اس سہولت سے استفادہ کریں۔پبلک ٹرانسپورٹ آمد و رفت کا سستا اور محفوظ ذریعہ ہے، شہری اس کے استعمال کو فروغ دیں۔اورنج لائن منصوبے سے پاک چین دوستی مضبوط ہوئی ہے۔ نورنکو انٹرنیشنل میٹرو ٹرین کو بہتر طور پر چلا  رہی ہے ، اپنی سروس کا معیار برقرار رکھیں۔نگراں وزیر بلدیات ابراہیم مراد نے نورنکو انٹرنیشنل انتظامیہ کی دعوت پر  اورنج لائن میٹرو ٹرین ڈپو کا دورہ کیا۔ میٹرو ٹرین چلانے والی کمپنی نورنکو کے چیف ایگزیکٹو لی چن اور نورنکو کے جنرل مینجر حفیظ کلیم  نے وزیر بلدیات کا استقبال کیا۔

مزیدخبریں