کراچی (سٹاف رپورٹر)کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)نیجیوچینل کے پروڈیوسر زبیر انجم کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت و آزادی اظہار رائے کے منافی اقدام قرار دیا۔ اس سلسلے میں سی پی این ای کے صدر سید ارشاد احمد عارف اور سیکریٹری جنرل اعجاز الحق نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایک میڈیا پرسن کو رات گئے گھر سے گرفتار کرنا آئین کے آرٹیکل 19میں دی گئی ضمانت کے برخلاف ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک طرف سندھ حکومت صحافیوں کے تحفظ پر قانون سازی کرکے کمیشن تشکیل دیتی ہے تو دوسری جانب انہیں میڈیا پرسنز کو وجوہات سامنے لائے بغیر گرفتار کرلیا جاتا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی ، وزیر اطلاعات اور وزیر داخلہ سندھ سے زبیر انجم کی گرفتار ی کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔