گریجویٹی اور لیو انکیشمنٹ میں کمی کسی صورت قبول نہیں: رانا لیاقت

Jun 07, 2023

لاہور(لیڈ ی رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، رانا لیاقت، سعید نامدار، رانا انوار، نادیہ جمشید، ملک مستنصر باللہ اعوان، آغا سلامت، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، رانا الیاس، چوہدری عباس، طارق زیدی،  مرزا طارق، رانا خالد، طاہر اسلام، غفار اعوان، نذیر گجر، اختر بیگ ودیگر نے کہا ہے کہ حکومت نے اساتذہ و ملازمین پر ظلم کی انتہا کردی ہے حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ منظور نظر ملازمین کو بھاری مالی مراعات دیکر دوسرے ملازمین کے مہنگائی کے زخموں پر نمک چھڑکا جا رہا ہے۔ مہنگائی نے اساتذہ و ملازمین کی زندگیاں اجیرن اور فاقہ کشی پر مجبور ہیں لیکن حکومت مہنگائی کو کم کرنے کی بجائے گریجویٹی اور لیو انکیشمنٹ میں کمی کر کے اساتذہ و ملازمین کو زندہ درگور کرنے کے درپے ہے۔ گریجویٹی اور لیو انکیشمنٹ میں کمی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور دین اسلام سے بھی روگردانی ہے۔ حکومت نے ملازمین کش پالیسیاں ترک نہ کیں تو ملک بھر کے ملازمین 8 جون کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا گھیراؤ کریں گے۔ ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے اور گریجویٹی ولیو انکیشمنٹ میں کمی کا فیصلہ واپس لیا جائے ۔

مزیدخبریں