یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے وفد کا وائس چانسلر کی قیادت میں جناح ہاؤس کا دورہ

لاہور (لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہِ امتیاز، ہلالِ امتیاز) کی قیادت میں گزشتہ روز جناح ہاؤس کا دورہ کیا۔ وفد میں شامل اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے جناح ہاؤس کے تباہ شدہ حصوں کو دیکھ کر نہایت دکھ کا اظہار کرتے ہوئے 9 مئی کے دل سوز واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وفد نے پاک فوج کے شہدائ￿  و غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔جناح ہاؤس کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہِ امتیاز، ہلالِ امتیاز) نے کہا کہ قائد اعظم کی رہائش گاہ ہمارا قومی اثاثہ اور ورثہ ہے، جس کو جلانے والے شرپسند کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...