لاہور ( نیوز رپورٹر )کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام یونیورسل ہیلتھ کوریج اور وبائی امراض کے ردعمل اور تدارک کے لیے ہیلتھ ورک فورس میں خواتین پر بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ پریذیڈنٹ ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم اور ریٹائرڈ پروفیسر کنگ ایڈورڈ، پروفیسر عطیہ مبارک خالد و دیگر نے شرکت کی۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یونیورسل ہیلتھ کئیر سسٹم لاگو ہے خواتین کے بغیر ہم کبھی بھی اس سسٹم میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتے۔
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں سیمینار
Jun 07, 2023