کاہنہ(نامہ نگار) تھانہ کاہنہ کے علاقہ شریف پارک کے رہائشی غلام نبی کا2سالہ بیٹا سجاد گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا جس کے اغوا کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں درج کیا گیا ۔بچے کی نعش گذشتہ روز گاوں کے قریب پانی کے جوہڑ میں تیرتی ہوئی دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس ن نعش کو جوہڑ سے نکال کرضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا جسے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
کاہنہ : 2سالہ بچہ جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق
Jun 07, 2023