لاہور(خبرنگار)ایڈیشنل سیشن جج لاہور عمران صفدر نے جوہر ٹائون کے رہائشی سجاد احمد ولد محمد شریف پر قاتلانہ حملے کیخلاف پولیس کو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ سیشن عدالت میں سجاد احمد نے میاں شاہد عباس ایڈووکیٹ کی وساطت سے اندراج مقدمہ اور تحفظ کیلئے درخواست دائر کی تھی۔