سی ٹی ڈی ملکی سلامتی،شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی علمبردار :آئی جی

Jun 07, 2023

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے سے دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے پر سی ٹی ڈی فورس کی شاندار کارکردگی کو سراہا ہے۔ انہوںنے کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کی ورکنگ کے حوالے سے خصوصی پیغام میں بتایا کہ سی ٹی ڈی ملکی سلامتی،شہریوں کی جان و مال، کاروبار اور املاک کے تحفظ کی علمبردار ہے۔ سی ٹی ڈی مجرموں کے اندر گھس کر خفیہ انفارمیشن کے حاصل کرکے خطرناک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کر رہی ہے۔ سی ٹی ڈی ملک دشمن عناصر کیخلاف سیٹلائٹ ٹریکنگ، ای گیجٹس، جیو فینسنگ جیسے جدید ٹولز بھی استعمال کر رہی ہے، دنیا کی نامور ایجنسیاں انہی انٹیلی جنس ٹیکنالوجیز اور سافٹ وئیرز کو استعمال کرکے دہشت گردوں کا قلع قمع کر رہی ہیں جو سی ٹی ڈی کاپیشہ ورانہ مہارت اور قابلیت کی عکاس ہے۔ سی ٹی ڈی اور دیگر انٹیلی جنس ایجنسیز کے اہلکار جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملک و قوم کا مستقبل محفوظ بنا رہے ہیں۔

مزیدخبریں