میسی امریکی فٹ بال کلب انٹر میامی جوائن کریں گے

Jun 07, 2023 | 21:57

ویب ڈیسک

دُنیائے فٹ بال کے اسٹار کھلاڑی اور ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد امریکی فٹ بال کلب انٹر میامی کو جوائن کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اطلاعات یہ تھیں کہ میسی پی ایس جی چھوڑنے کے بعد سعودی کلب الہلال کو جوائن کریں گے۔مگر وہ سعودی کلب کی پُرکشش پیشکش کو قبول کرنے کے بجائے اب امریکی فٹبال کلب انٹر میامی کو جوائن کر رہے ہیں جہاں دُنیا کی دو بڑی کمپنیاں بھی اُن کے اس معاہدے کا حصہ ہوں گی۔واضح رہے کہ لیونل میسی کے کیریئر کا یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ یورپ سے باہر کسی کلب سے کھیلیں گے۔

مزیدخبریں