گلگت بلتستاں میں سرمایہ کاری سے معاشی خوشحالی آئے گی : صد رزرداری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری سے معاشی خوشحالی آئے گی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گلگت بلتستان کے کونسل کے ارکان نے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے گلگت بلتستان کی سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر مملکت کو وفد نے گلگت بلتستان کی ترقیاتی اور مالی ضروریات کے بارے میں آگاہ کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان، گلگت بلتستان کونسل کے اراکین اور اعلیٰ سرکاری افسروں نے بھی شرکت کی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے صحت، تعلیم اور سڑکوں کے انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ صدر مملکت نے گلگت میں ہوائی اڈے کو وسعت دینے، گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان چین کے سنگم پر واقع ہے، گلگت بلتستان میں بے پناہ وسیع اقتصادی صلاحیت موجود ہے، اقتصادی صلاحیت سے عوامی مفاد میں استفادہ کیا جانا چاہئے، دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کو معاوضہ دینے کا معاملہ مناسب فورم پر اٹھایا جائے گا۔ صدر مملکت نے گلگت بلتستان کی عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے صحت سہولت پروگرام کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کی تجویز دی۔صدر آصف علی زرداری نے تحفظِ خوراک کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ خوراک کے تحفظ کا عالمی دن خوراک کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے حکومتی پالیسیوں اور سٹیک ہولڈرز کے اقدامات کی رفتار تیز کرنے کیلئے منایا جارہا ہے۔ موجودہ دور میں خوراک سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور تیزی سے پھیلتی عالمی وباؤں کے پیش نظر مناسب حفظان صحت کے اصول اپنانے اور اپنے غذائی نظام کی حفاظت کیلئے فعال اقدامات اٹھانے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کے عالمی یوم تحفظ خوراک کا عنوان "تحفظ خوراک: غیر متوقع عناصر کیلئے تیاری " ہے۔ یہ دن ہمیں اپنی خوراک کی محفوظ سپلائی میں حائل چیلنجز اور غیر یقینی عناصر کی یاد دہانی کراتا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر گلگت-بلتستان سید مہدی شاہ کی ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال ، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل پر تبادلہ خیال  کیا گیا، صدر مملکت  نے گلگت بلتستان کے عوام کی سماجی و معاشی ترقی پر سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور  دیا اور کہا کہ گلگت بلتستان میں ترقی کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، گلگت بلتستان کو اس کی بھرپور صلاحیت کے مطابق ترقی دینے کیلئے خصوصی اقدامات درکار ہیں۔ گورنر گلگت بلتستان کی صدر مملکت سے ملاقات میں علاقے میں میڈیکل یونیورسٹی کے قیام کی درخواست کی۔ صدر مملکت کی گورنر گلگت بلتستان کو متعلقہ فورمز کے ذریعے علاقے کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...