الیکشن کمشن میںاسلام آباد ٹربیونل کی تبدیلی سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی 

اسلام آباد(وقائع نگار )الیکشن کمشن میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے اسلام آباد کے الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن کی سماعت کے دوران لیگی امیدواران کے وکیل نے کہا کہ تیس مئی کو وکلا اور لیگی امیدواران ٹربیونل کے سامنے پیش ہوئے،ہمیں یہ محسوس ہورہا ے کہ ٹربیونل ہمیں وقت نہیں دے رہا،اور جلدی میں چلا جارہا ہے۔ شعیب شاہین نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کے آرڈر کو چیلنج کیا ہے،اس متعلق ابھی فیصلہ آنا باقی ہے ہوسکتا ہے ہمیں اسٹے مل جائے، آپ سوموار تک کا وقت دے دیں۔جس پر  چیف الیکشن کمشنر  نے کہا کہ اگر کسی عدالت کی طرف سے سماعت نہ کرنے یا روکنے کا حکمنامہ ہے تو  آپ لے آئیں۔لیگی امیدواران کے وکیل نے کہا اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار الیکشن کمیشن کے لگائے گئے رجسٹرار نہیں ہیں۔الیکشن کمیشن میں اسلام آباد کے الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی سے متعلق کیس کی سماعت  شعیب شاہین کے وکیل کے دلائل مکمل کر لیے۔ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن