کوٹ رادھاکشن میں کھیت سے نیم بیہوش بچہ برآمد‘زیادتی کاشبہ  

لاہور ‘فیصل آباد‘ پیر محل‘قصور‘کوٹ رادھاکشن (نمائندہ خصوصی‘نامہ نگار ان ‘نمائندہ نوائے وقت) اوباش ملزموں نے خاتون اور بچے کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔لاہورہنجروال میں ڈولفن سکواڈ پولیس نے کرائے دار خاتون سے زبردستی زیادتی کرنے والے ملزم مالک مکان کوگرفتار کر لیا ۔قصور کے نواح کوٹ رادھا کشن میں نوعمر بچہ زخمی حالت میں کھیتوں سے نیم بے ہوشی اور زخمی حالت میں برآمد۔جوار کی فصل میں بچہ برہنہ اور نیم بہوشی کی حالت میں پڑا ہوا پایا گیا۔بچے کے سرپر گہری چوٹ ہے اور بظاہر مبینہ بدفعلی کا واقعہ لگتاہے۔ تھانہ سمن آباد کے علاقہ کی (س) گھر میں اکیلی تھی کہ رات کے وقت اوباش ملزم شہباز گھر میں گھس آیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور تھانہ روشن والا کے علاقہ میں دس سالہ لڑکا عبدالرحمن گلی میں کھیل رہا تھا کہ اوباش ملزم عبدالمنان بچے کو ورغلا کر قریب ہی فصل کماد میں لے گیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔ پیر محل سے نامہ نگار کے مطابق شادی شدہ خاتون اور دس سالہ بچے کو اوباشوں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ نواحی گاؤں کی (ن) نے موقف اختیار کیا ہے کہ گھر کا واش روم اوپن ہونے کی وجہ سے ہمسایہ امداد شاہ میری برہنہ ویڈیوز بنا کر مجھے بلیک میل کر کے نہ صرف زیادتی کا نشانہ بناتا رہا بلکہ پچاس ہزار روپے نقدی بھی بٹور لی جبکہ نواحی گاؤں کے علی اصغر نے الزام عائد کیا ہے کہ میرا دس سالہ بیٹا دکان پر گیا تو موٹر سائیکل پر سوار اوباش کاشف ورغلا کر ساتھ لے گیا، اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ 

ای پیپر دی نیشن