لاہور؍ اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ+ وقائع نگار) نیب قانون میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے نیب ترمیم کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔ عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے معاونت کے لیے طلب کر لیا۔ دریں اثناء اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن ترمیمی آرڈیننس اور الیکشن کمیشن میں جاری کارروائی کے خلاف دائر درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر کے آج سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے شعیب شاہین، علی بخاری اور عامر مغل کی درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی ۔
نیب، الیکشن ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواستیں لاہور، اسلام آباد ہائیکورٹس میں سماعت کیلئے مقرر
Jun 07, 2024