اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) پاک پی ڈبیلیو ڈی بند کرنے کے لیے حتمی پلان بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر 5 رکنی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ کمیٹی پی ڈبلیو ڈی کے بند کرنے کے لیے منصوبہ بندی کو حتمی شکل دے گی۔ کمیٹی کے چئیرمین وفاقی وزیر ہاؤسنگ ہوں گے۔ ڈپٹی چئیرمین پلاننگ ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ، سیکریٹری پاور کمیٹی کے ارکان ہوں گے جبکہ سیکرٹری ہاؤسنگ کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔ کمیٹی 2 ہفتوں میں حتمی پلان وزیراعظم کو پیش کرے گی اور ملازمین، ایچ آر، اور پی ڈبلیو ڈی کے متبادل پلان کو حتمی شکل دے گی۔