کراچی( کامرس رپورٹر)کرنسی مارکیٹ میں ڈالرمہنگا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں9 پیسے کااضافہ ہوا اور انٹربینک میں ڈالر278روپے 39 پیسے پر بند ہوا۔سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے30 پیسے پربند ہواتھا۔ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے کااضافہ ہوا جس کے بعداوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر279 روپے 67پیسے پرپہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے59پیسے پر بند ہوا۔عالمی مارکیٹ میں تیزی کے سبب مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے کے اضافہ سے 2 لاکھ 43 ہزار روپے فی تولہ پر پہنچ گئی۔