الیکشن ٹربیونل، احسن اقبال کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے  خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ 

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے این اے 125 سے محمد افضل کھوکھر کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست کے دوبارہ قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر  لئے۔ عدالت نے درخواست گزار کی عدم پیروی پر درخواست خارج کر دی تھی۔ آزاد امیدوار جاوید عمر کے وکیل نے موقف اپنایاکہ الیکشن ٹریبونل کو دوبارہ درخواست کے قابل سماعت قرار دینے کا اختیار نہیں ہے۔ ٹربیونل دوبارہ درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی اپیل خارج کرے، افضل کھوکھر این اے 125 سے انتخابات میں ناکام ہو چکے تھے، فارم 45 کے مطابق جاوید عمر کامیاب ہوئے الیکشن کمشن نے فارم 47 میں افضل کھوکھر کو کامیاب قرار دیا، استدعا ہے کہ ٹربیونل افضل کھوکھر کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...