جدہ +اسلام آباد+لاہور (نمائندہ خصوصی +خبرنگار+خصوصی نامہ نگار)سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، سعودی سپریم کورٹ کے بیان میں کہا گیا ہے یوم عرفہ ہفتہ 15 جون جبکہ عیدالاضحیٰ اتوار 16 جون کو ہوگی۔عرب میڈیا کے مطابق سلطنت عمان میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذوالحجہ 8 جون اور عیدالاضحٰی 17 جون کو ہوگی۔پاکستان میں ذوالحج کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس سات جون(آج) بروز جمعہ طلب کرلیا گیا۔ مرکزی اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کی بلڈنگ جبکہ زونل اجلاس دیگر صوبائی دارلخلافوں اور اسلام آباد میں نماز مغرب سے تیس منٹ قبل منعقد ہونگے۔ متعلقہ اداروں نے سعودی شہریوں سے آج جمعرات کے روز چاند دیکھنے کی اپیل کر دی۔ ایام حج کی تاریخوں کا تعین سعودی عرب میںچاند دیکھ کر کیا جائے گا۔ پنجاب رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کمیٹی روم ایوان اوقاف نزد لاہور ہائیکورٹ میں ہو گا۔