اجتماعی کوششوں سے نظام انصاف کو تقویت، اقتصادی تعلقات کو فروغ ملے گا: وزیر قانون 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اجتماعی کوششوں سے نظام انصاف کو تقویت، اقتصادی تعلقات کو فروغ ملے گا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے انصاف کے گیارہویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے علاقائی تعاون کو بڑھانے کے مشترکہ عزم پر زور دیا۔ اعظم نذیر تارڑ نے قازقستان کی میزبانی میں ورچوئل اجلاس کے مثالی انعقاد پرقازقستان کا شکریہ ادا کیا، وزیر قانون نے مضبوط علاقائی شراکت داری کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کے بارے میں پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان گہرے تعاون کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن