لاہور(نامہ نگار)جلوکے علاقے میں 7سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ہے۔جلو کے علاقے میں ایل سی ڈی لگاتے ہوئے 7 سالہ بچے عبدالہادی کو کرنٹ کا جھٹکا لگا اور وہ جھلس کر شدید زخمی ہو گیا۔بچے کو ہسپتال منتقل کیا گیا،تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا ۔ اور اس نے دم توڑدیا ہے۔لواحقین کے مطابق 11 ہزارواٹ کی بجلی کی تار کیبل کی تارسے چھو رہی ہے۔ 7 سالہ بچے کے والد میاں بلاول کا کہنا تھا کہ ہم مہنگے بل، لوڈ شیڈنگ برداشت کرتے ہیں، اب ہماری جان بھی محفوظ نہیں۔بچے کے والد نے بجلی کی تقسیم کار کمپنی اور اور کیبل والوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کا عندیہ دیاہے۔