8منڈی مویشیاں‘سکیورٹی انتظامات مکمل 

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ مویشی منڈیوں میں  شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔لاہور پولیس آپریشنز ونگ کے ایک ہزارسے زائد افسران اور جوان سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔4 ایس پیز،6 ڈی ایس پیز،8ایس ایچ اوزاور28 اَپر سب آرڈینیٹس تعینات کئے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاہورشہر سے ملحقہ8 کھلے مقامات پر مویشی منڈیاں لگائی گئی ہیں ۔ مویشی منڈی شاہ پور کانجراں،حویلی مرکز سندر روڈ رائیونڈ،این ایف سی سوسائٹی بحریہ ٹاؤن،نیو کنگ لین ہاؤسنگ سوسائٹی نزد مناواں، سپورٹس کمپلیکس اڈا رکھ چھبیل مناواں،پیرا گون سٹی سوسائٹی برکی روڈ، ایل ڈی اے سٹی کاہنہ کاچھا انٹر چینج،نزد دفتر سوئی گیس لنک مین سگیاں روڈ پر پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ پولیس افسران فیلڈ میں متحرک رہیں۔ بیوپاریوں اورخریداروں کونوسربازوں اور جیب کتروں سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں۔ڈولفن سکواڈ، پی آر یواور تھانوں کی گاڑیاں مویشی منڈیوں کے اطراف میں موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔منڈیوں کے داخلی و خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ یقینی بنائی جائے۔منڈیوں کے اطراف ناکہ بندی کے علاوہ سیف سٹی کیمروں سے معاونت لی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...