گندم درآمدبحث،وقفہ سوالات موخر،پچھلےبنچز پر خوش گپیاں

Jun 07, 2024

رانا فرحان اسلم


قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اکتالیس منٹ تاخیر سے شروع ہوا وقفہ سوالات کے دوران گندم کے مسئلے پر بات کرنے کیلئے اسپیکر نے سنی اتحاد کونسل کے چیف وہیپ عامر ڈوگر کی مشاورت سے وقفہ سوالات کا ایجنڈا ڈیفر کردیااور صرف گندم کے مسئلے پر بات کرنے کیلئے اراکین کو موقع دیا۔ اپوزیشن سمیت پیپلزپارٹی اراکین نے کسانوں کی حمایت اور گندم معاملے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا سوالات کے دوران پچھلے بنچز پر اراکین خوش گپیوں میں مصروف رہے نماز مغرب کے وقفہ کے بعد پینل آف چیئر کی رکن شہلا رضا نے اجلاس کی کاروائی چلائی۔ رات دس بجکر بیس منٹ تک اجلاس جاری رہا۔ اجلاس میں اراکین کو گندم پر کھل کر بات کرنے دی گئی بعدازاں اجلاس آج دن گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

مزیدخبریں