افغان صوبہ ہرات میں  5 ملین ڈالر کی لاگت سے مذبح کی تعمیر مکمل  

Jun 07, 2024

کابل  ( نوائے وقت رپورٹ ) افغانستان کے صوبہ ہرات، محکمہ زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کے مطابق اس صوبے میں  5 ملین ڈالر کی لاگت سے ایک مذبح خانے کی تعمیر مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔ تقریب میں نائب وزیر برائے زراعت اور لائیو سٹاک مولوی صدر اعظم عثمانی نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کی معاونت وزارت زراعت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اب سرمایہ کاروں کے پاس ملک میں سرمایہ کاری کے پہلے سے بہتر مواقع ہیں۔ہرات کے گورنر مولانا نور احمد اسلام جار نے بتایا کہ جانوروں کے ذبح کرنے کیلئے 5 ملین ڈالر کی لاگت سے جدید آلات سے لیس ایک معیاری سلاٹر ہاؤس بنایا گیا تاکہ شہریوں کو صحت بخش گوشت فراہم کیا جا سکے۔

مزیدخبریں