قربانی سیل پوائنٹس آج سے فعال ہو جائیں گے: وزیر بلدیات

لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں آج سے قربانی سیل پوائنٹس کو فنکشنل کر رہے ہیں۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے سیل پوائنٹس بغیر نفع نقصان کے اصول کے تحت چلیں گے۔ وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان عاشق ملک کے ساتھ فیصل آباد کے دورے میں کمشنر آفس میں ضلعی افسروں اور عوامی نمائندوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا عیدالاضحٰی پر صفائی کے موثر انتظامات کیلئے 13 روز کیلئے میونسپل سٹاف کی چھٹیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ یہ پابندی عید سے 10 روز پہلے اور 3 روز بعد تک ہوگی۔ کمشنر آفس میں اجلاس کے دوران ستھرا پنجاب پروگرام اور عید صفائی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...