لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور کے فائیو سٹار ہوٹل میں الجلیل ڈویلپرز کی جانب سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں الجلیل ڈویلپرز نے اپنے State of the Art پروجیکٹ مرینا سپورٹس سٹی کی بیلٹنگ کا اہتمام کیا۔ مرینا سپورٹس سٹی بیلٹ ایونٹ الجلیل ڈویلپرز اور اس کے کلائنٹس کیلئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین الجلیل گروپ آف کمپنیز چودھری نصراللہ وڑائچ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر النور آرچرڈ ملک خالد ڈھڈی تھے۔ لینڈ ڈائریکٹر الجلیل ڈویلپرز کاشف چٹھہ نے سیلز پارٹنر اور ٹیم ممبرز کی موجودگی میں مرینا سپورٹس سٹی کی کمپیوٹرائزڈ بیلٹ پروسیس کیا۔ اس گرینڈبیلٹ کو لوگوں کی بڑی تعداد نے النور آرچرڈ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرLive دیکھا۔ مرینا سپورٹ کے اربن پلاننگ پارٹنر مین ہارڈٹ ایک بین القوامی شہرت یافتہ کمپنی کے ڈائریکٹر فلپ یم ٹین اور کنٹری ڈائریکٹر آپریشنز صمد وزیر نے پلاننگ اور ڈیزائننگ پر روشنی ڈالی اور مرینا سپورٹس سٹی کے نقشے کی رونمائی کے بعد ازاں مارکیٹنگ عبداللہ ہاشمی اور جی ایم اربن پلاننگ عمر خالد نے ایک جامع ماسٹر پلان پیش کیا جو حاضرین کی توجہ کا مرکز بنا منیجنگ ڈائریکٹر ڈویلپرز فراز حسن وڑائچ نے تقریب میں موجود ڈیلر حضرات اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔