لاہور (کلچرل رپورٹر) سجادہ نشین میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ اولیاء کرام کا راستہ امن اور محبت کا ہے۔ برصغیر میں اولیاء نے امن، محبت اور انسانیت کی خدمت کے ذریعے دین پھیلایا۔ حضرت علی ہجویریؒ حضرت میراں حسین شاہ زنجانی اور دیگر اولیاء کرام نے اللہ کی مخلوق کا خیال رکھا۔ ان کی زندگی بدلنے کی کوشش کی۔ اللہ تبارک تعالیٰ نے اپنی رحمت کی اور لاکھوں لوگ اسلام کی دولت کو پا گئے۔ اللہ کے یہ نیک بندے صرف محبت کے ذریعے دین کا پیغام دیتے آج بھی ان کے آستانے امن اور محبت کا درس دیتے ہیں۔ ان کا فیض آج بھی جاری ہے۔ ان کی تعلیمات پر عمل سے زندگی بدلی جا سکتی ہے۔