لاہور(سپورٹس رپورٹر)فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر 2 کے میچ میں سعودی عرب نے پاکستان کو 0-3 سے شکست دیدی۔اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زیادہ تر وقت سعودی عرب کی ٹیم کا پلہ بھاری رہا، مہمان ٹیم کھیل کے پہلے ہاف میں دو گول کرنے میں کامیاب رہی، دونوں گول البریکان نے بنائے، پہلا گول 26 ویں جبکہ دوسرا گول 41ویں منٹ میں بنا۔دوسرے ہاف میں کھیل کے 59ویں منٹ میں سعودی عرب کا تیسرا گول الجوائر نے سکور کیا اور تین صفر کے سکور پر میچ ختم ہوا۔کوالیفائر 2 میں پاکستان نے اب تک پانچ میچ کھیلے ہیں اور اسے پانچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔