قوم حکمرانوں کی عیاشیوں کابوجھ برداشت نہیں کریگی: چوہدری مشتاق 

Jun 07, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور تحریک پاکستان کے کارکن چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ عمران خان پر بنائے گئے سیاسی مقدمات ریت کی دیوار ثابت ہو رہے ہیں پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا کہ جو حکمران مہنگائی میں کمی کا واویلا کر رہے ہیں قوم کو بتائے کہ مہنگائی میں اضافہ بھی انہی حکمرانوں نے کیا تھا ۔ پٹرول کی قیمت 150 روپے فی لٹر مقرر کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے اپنے اخراجات میں کوئی کمی نہیں کی عوام پر نت نئے ٹیکس عائد کیے جا رہے ہیں پاکستانی قوم اب حکمرانوں کی عیاشیوں کابوجھ برداشت نہیں کرے گی۔

مزیدخبریں