گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے سیاسی امور ذیشان ملک سے جنرل سیکرٹری خواتین ونگ سٹی طوبی جاویدکی خصوصی ملاقات۔ گوجرانوالہ کی سیاسی صورتحال خواتین ونگ کے تنظیمی امور اور دیگر معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی اس موقع پر طوبی جاوید کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے وزیراعلی پنجاب بن کر اب تک محنت کر کے خود کو اس منصب کی اہل ثابت کیا ہے انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے تعلیم صحت اور انفراسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں مختصر ترین عرصے میں مثالی اصلاحات کا نفاذ کیا ہے پنجاب کے 13کروڑ عوام کوان سے بے حد توقعات وابستہ ہیں۔
وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورسے طوبیٰ جاویدکی ملاقات
Jun 07, 2024