لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے این اے 125 سے محمد افضل کھوکھر کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست کے دوبارہ قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لئے۔ عدالت نے درخواست گزار کی عدم پیروی پر درخواست خارج کر دی تھی۔ آزاد امیدوار جاوید عمر کے وکیل نے موقف اپنایا کہ الیکشن ٹریبونل کو دوبارہ درخواست کے قابل سماعت قرار دینے کا اختیار نہیں ہے۔ ٹربیونل دوبارہ درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی اپیل خارج کرے۔ افضل کھوکھر این اے 125 سے انتخابات میں ناکام ہو چکے تھے، فارم 45 کے مطابق جاوید عمر کامیاب ہوئے الیکشن کمشن نے فارم 47 میں افضل کھوکھر کو کامیاب قرار دیا۔ استدعا ہے کہ ٹربیونل افضل کھوکھر کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔