اسلا م آباد (آئی این پی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اظہرمشوانی کے بھائیوں، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے کارکنان کا صرف یہ قصور ہے کہ وہ اپنے قائد کے کھڑے ہیں۔اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے بعدمیڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ رات گئے اظہر مشوانی کے گھرپر چھاپہ مارکر ان کے دوبھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتاری قابل مذمت ہے۔ اظہر مشوانی کے بھائیوں، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی فوری رہائی کامطالبہ کرتے ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ جمہوریت میں آزادی اظہار رائے پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی، آئین میں کوئی ہائیبرڈ سسٹم نہیں ہے۔ پی ٹی آئی سوشل میڈیا کی ٹیم کے لوگوں کو 2021 میں آئی ایس پی آر سے ایوارڈ ملے ہیں۔ تحریک انصاف کے کارکنان کا صرف یہ قصور ہے کہ وہ اپنے قائد کے کھڑے ہیں۔ایسی کارروائیوں کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔ہمارے کارکنوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔آئے روز ہمارے کارکنوں و رہنمائوں پر بے بنیاد مقدمات قائم کئے جارہے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ عمرا یوب نے مطالبہ کیا کہ اظہر مشوانی کے بھائیوں سمیت پی ٹی آئی خواتین رہنماصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو بھی فوری رہا کیا جائے۔عدالتوں سے رہائی کے باوجود خواتین رہنمائو ں کی دوبارہ گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نیپیچھے کہا پی ٹی آئی کا ہر کارکن محب وطن ہے، تحریک انصاف کے کارکنان کا صرف یہ قصور ہے کہ وہ قائد کے پیچھے کھڑے ہیں۔اس موقع پر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ 50 سال بعد آئی اور آگاہی پیدا ہوئی، آگاہی ہی قوموں کی ترقی کا باعث بنتی ہے، دوسرے ملکوں میں بھی 30 سال بعد کوئی راز نہیں رکھا جاتا۔ ہم نہیں چاہتے کہ جو غلطیاں ہوگئی انھیں دہرائیں اور نقصان اٹھائیں۔ عوام کے مینڈیٹ کو واپس کیا جائے، سیاسی استحکام آجائے گا۔انہوں نے کہا ہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم پارٹی کا ہر اول دستہ ہے، ملک میںاندھیر نگری چوپٹ راج ہے، جس کو چاہا اٹھا لیا اور مقدمے میں ڈال دیا،ملک کا سوچیں، ملک تباہ ہو رہا ہے، اضطراب کی کیفیت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے مقبول لیڈر کو رہا کیا جائے اور بانی پی ٹی آئی پر قائم تمام سیاسی مقدمات کو ختم کریں۔ قبل ازیں ا سلا م آباد کی عدالت نے توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی ۔