صنم جاوید کی گوجرانوالہ خصوصی عدالت پیشی، 4 روزہ ریمانڈ، عالیہ حمزہ  بھی گرفتار

Jun 07, 2024

گوجرانوالہ+ گکھڑ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) عدالت نے نو مئی کے مقدمہ میں گرفتار صنم جاوید کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو بھی اسی مقدمہ میں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت تھانہ کینٹ کے نو مئی کے مقدمہ میں ملوث گزشتہ روز گرفتار ہونے والی صنم جاوید کو سخت حفاظتی پہرہ میں پیش کیا گیا۔ پراسیکیوشن نے ملزمہ کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم فاضل جج نے ملزمہ کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ دے کر جبکہ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو بھی گوجرانوالہ پولیس نے سرگودھا جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا ہے۔ عالیہ حمزہ گوجرانوالہ پولیس کو نو مئی کے مقدمہ میں مطلوب تھی جس سے تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں تفتیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں