جے آئی ٹی نوٹس، فواد چودھری کی درخواست پر ہائیکورٹ کا عبوری حکم 

لاہور (خبرنگار) ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی گرفتاری سے روکنے اور جے آئی ٹی کے نوٹس کیخلاف درخواست کا عبوری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے فریقین کو درخواست گزار کے خلاف کسی بھی تادیبی کارروائی سے روک دیا، آئندہ سماعت 26جون کو ہوگی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کے خلاف پنجاب اور اسلام آباد میں 47سے زائد مقدمات درج ہیں، درخواست گزار 41دن جسمانی ریمانڈ پر اور تقریباً چھ ماہ تک جوڈیشل لاک اپ میں رہا۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید کے دوران لاہور کے مقدمات میں اس کی گرفتاری ہوئی، پنجاب کے دیگر اضلاع کے مقدمات میں ان کی گرفتاری نہیں ڈالی گئی، کیسز میں گرفتاری نہ ڈالنا خلاف ورزی ہے، فریقین کو نوٹس جاری کئے جائیں اور آئندہ سماعت سے قبل رپورٹ داخل کرائیں۔

ای پیپر دی نیشن