خیبر پی کے سمیت ملک بھر کی یونیورسٹیوں کیلئے 65 ارب روپے گرانٹ منظور

اسلام آباد+پشاور (نمائندہ خصوصی+این این آئی) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی کی خیبر پی کے کی یونیورسٹیوں کیلئے کوشش کامیاب ہوگئی۔ خیبر پی کے سمیت ملک بھر کی یونیورسٹیوں کیلئے وفاق کی جانب سے 65 ارب روپے مختص کر دیئے گئے۔ صوبائی یونیورسٹیوں کیلئے وفاق کی جانب سے 40 ارب روپے مختص کئے گئے ،گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم کو یونیورسٹیوں کیلئے گرانٹ ختم نہ کرنے کا خط لکھا تھا۔ گورنر نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران درخواست کی تھی صوبے کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے یونیورسٹیوں کی وفاق کی طرف سے مالی امداد ناگزیر ہے، جس پر وزیراعظم نے تمام صوبائی یونیورسٹیوں کیلئے فنانس ڈویژن کو فنڈز مختص کرنے کے احکامات جاری کئے۔ گورنر نے اپنے خط میں وزیراعظم کو درخواست کی تھی کہ یونیورسٹیوں کو وفاق کی جانب سے گرانٹ جاری رکھی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...