حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی میں کمی آرہی ہے:عارف سندھیلہ 

Jun 07, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے صدر میاں نواز شریف اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور تجربے کی بنیاد پر حکومت کی بھرپور رہنمائی کر رہے ہیں جس کے مہنگائی میں کمی اور معیشت کی ترقی کی صورت میں مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ کمی آئی ہے ان شاء اللہ عوامی فلاح و بہبود کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنا نے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ، ہماری منزل پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قسمت کو کھوٹا کرنے کی سوچ رکھنے والے ہمیشہ کی طرح مایوس ہوں گے ان کی ملک کو انتشار و انارکی کی آگ میں جھونکنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی سیاسی مفادات کی خاطر ریاستی و قومی مفادات کو دائو پر لگانے والے ملک و قو م کے خیر خواہ نہیں ان کا ہر سطح پر کڑا محاسبہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں