لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جنرل ہسپتال میں جمعرات کے روز خاتون کے ہاں بیک وقت 3 بچوں کی پیدائش ہوئی ، نومولود بچوں میں تینوں بیٹیاں شامل ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کوٹ رادھا کشن کے رہائشی وقاص نامی شخص کی 26 سالہ بیوی عائشہ کو گزشتہ شام ایل جی ایچ گائنی وارڈ میں لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بلا تاخیر علاج معالجہ شروع کیا۔