سرگودھا: پولیس سٹیشن میں گالیاں دھمکیاں دینے پر 26 وکلاء کیخلاف مقدمہ 

سرگودھا (نمائندہ خصوصی) سرگودھا شہر کے پولیس سٹیشن میں نعرے بازی کر کے پولیس افسران کے ساتھ گالم گلوچ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر26 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ کینٹ میں ملک نعیم انتخاب کے درخواست پر مقدمہ درج نہ کئے جانے پر وکلاء عمر جوئیہ، سفیر عباس، زین مشرف گجر، عاطف مرزا دیگر نے نعرے بازی کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن