ہائیکورٹ‘ الیکشن کمیشن رولز 162(2) کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر وفاق ‘ الیکشن کمیشن سے جواب طلب

Jun 07, 2024

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے الیکشن کمیشن رولز 162(2) کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر وفاق اور الیکشن کمیشن سے 25 جون کو جواب طلب کرلیا، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن ایکٹ شق 215 کے تحت الاٹ شدہ انتخابی نشان کسی دوسری جماعت کو نہیں دیا جاسکتا ہے، الیکشن کمیشن رولز 162(2) الیکشن ایکٹ کی شق 215 کے متصادم بنایا گیا۔

مزیدخبریں