لاہور(نامہ نگار)اسلام پورہ کے علاقے میں فیکٹری مالک کے مبینہ تشدد سے نوجوان ملازم ہلاک ہوگیاہے۔ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ وقاص فیکٹری میں ملازم تھا اور وہ فیکٹری مالک کے بیہمانہ تشدد سے جاں بحق ہواہے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرفرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اورنعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی جبکہ 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ،جن سے واقعہ کی تحقیقات کی جاری ہیں۔
اسلام پورہ میں فیکٹری مالک کے مبینہ تشدد سے نوجوان ملازم ہلاک
Jun 07, 2024