تعزیتی ریفرنس: رئیسی کے جانے سے دنیا غم میں ہے: ایرانی سفیر

Jun 07, 2024

اسلام آباد (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی یاد میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس ہوا۔ پاکستان میں ایران کے بغیر رضا امیری مقدم نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں کہا کہ ابراہیم رئیسی کے جانے پر دنیا غم میں ہے۔ آج امریکہ اور مغرب مل کر صیہونی حکومت کو بچا رہے ہیں۔ ایران ایٹمی طاقت مثبت انداز میں استعمال کرنا چاہتا ہے۔ گزشتہ دس سال سے مغرب ہم سے مذاکرات کر رہا ہے۔ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ابراہیم رئیسی بہترین رول ماڈل ہیں۔ صدارت کے تین سالوں میں ایک دن چھٹی نہیں کی۔ ابراہیم رئیسی انقلاب ایران کی تحریک میں شامل تھے۔ ریفرنس میں  علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی، سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، ممبر قومی اسمبلی سردار لطیف کھوسہ، مرکزی رہنما تحریک انصاف عامر ڈوگر، خواجہ مدثر محمود، رہنما عوامی نیشنل پارٹی ساجد ترین، جاوید حنیف خان، پی ٹی آئی رہنما شائستہ کھوسہ، چکوال سے ممبر قومی اسمبلی جاوید اقبال، نمائندہ سول سوسائٹی زمرد خان، ممبر قومی اسمبلی ایم ڈبلیو ایم انجینئر حمید حسین، سید ناصر عباس شیرازی، سید اسد عباس نقوی، ملک اقرار علوی سمیت مختلف سیاسی مذہبی، وکلا، میڈیا و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

مزیدخبریں